دعا ہے دفاعی معاہدہ امت کے عروج کا ذریعہ بنے ، فضل الرحمان

دعا ہے دفاعی معاہدہ امت کے عروج کا ذریعہ بنے ، فضل الرحمان

اسلام آباد (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دعا ہے دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کے عروج اور نشاۃِ ثانیہ کا ذریعہ بنے۔

ملتان میں ممتاز سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو اسلامی دنیا کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی مشترکہ دفاعی قوت ہمیشہ سے جے یو آئی کے منشور اور نظریے کا حصہ رہی ہے ، پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شریک ہونا چاہیے ۔ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا ۔پاکستانی عوام حرمین شریفین کے دفاع کو عظیم اعزاز اور مقدس مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...