آئین کے مطابق نئے صوبوں پر کسی کو اعتراض نہ ہو گا : پیپلزپارٹی
الٹی گنتی پیپلز پارٹی نے نہیں شروع کی اس کا آغاز حکومت کے اندر سے ہوا رانا ثنا ، امیرمقام انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے :سیکرٹری جنرل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ الٹی گنتی پیپلز پارٹی نے شروع نہیں کی بلکہ حکومت کے اندر سے ہی آغاز ہوگیا ،اب تیل دیکھیں تیل کی دھار دیکھیں، وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر وزیرداخلہ ،وزیردفاع نے نئے صوبوں سے متعلق بیان دے دیا، نئے صوبوں کا طریقہ کار آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق ہو تو کسی کو اعتراض نہیں ہوگا، بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے ساتھ نئے صوبوں کے معاملے پر اب تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی،ہم سے مشاورت ہوئی تو ہماری قیادت پارلیمانی پارٹی اور مرکزی مجلس عاملہ میں مشاورت کرے گی،نئے صوبوں کی بات کرنے والے وزیر پہلے وزیراعظم کو تو اعتماد میں لے لیں،وزیراعظم کی جانب سے اس معاملے پر اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا، نیئر بخاری نے کہا کہ ایک اہم وزیر نے کہا کہ نظام بیٹھ گیا تو پھر اس کا متبادل بھی بتائیں ، آئین پر عملدرآمد نہ ہونے کو سسٹم کا بیٹھنا نہیں کہا جاسکتا، آزاد کشمیر انتخابات میں رانا ثنائاللہ اور امیرمقام کھلم کھلا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں ،بطور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی چیف الیکشن کمشنر کو شکایت کی مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments