79واں یومِ آزادی، نوجوانوں کا پاکستان کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

79واں یومِ آزادی، نوجوانوں کا  پاکستان کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر نوجوانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

یومِ آزادی اپنے بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے عظیم سفر کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ اس موقع پر پوری قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام اور تجدیدِ عہد پیش کر رہی ہے ۔ہر سال یومِ آزادی پر ہمارے چہرے بے مقصد نہیں چمکتے ، ہم آزاد سرزمین کی آزاد فضاؤں میں پاکستان کا پرچم فخر سے لہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل جتنی بھی بڑی ہو، ہر جیت کے سر کا تاج ہیں ہم، ہم پاکستان کا کل بھی ہیں اور اس دھرتی کا آج بھی ہیں۔ قربانیوں کی یہ میراث سنبھالے نوجوان نسل پاکستان کو مزید مضبوط، مستحکم اور روشن بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...