پاک فوج کا راولاکوٹ میں موبائل فری میڈیکل کیمپ ، 141 سے زائد مریضوں کا معائنہ

 پاک فوج کا راولاکوٹ میں موبائل  فری میڈیکل کیمپ ، 141 سے زائد مریضوں کا معائنہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں ون فائیو چوک میں موبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

 فری میڈیکل کیمپس کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے ، مجموعی طور پر5 ہزار300 سے زائد مریضوں کومفت ادویات فراہم کی گئیں،پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپس میں طبی عملے نے خواتین، بچوں اوربزرگوں سمیت141سے زائد افراد کا معائنہ کیا ،راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...