پاکستان، امریکا کاسویا بین شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، امریکا کاسویا بین شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

پاکستا ن سالانہ 10لاکھ میٹرک ٹن امریکی سویا بین درآمد کر رہا ،رضوان شیخ پاکستانی سفیر کی امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان اور امریکا نے سویا بین شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیاہے ۔ امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے شکاگو میں منعقدہ یو ایس کنیکسٹ کانفرنس کے موقع پر امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جم سٹر سے اہم ملاقات کی۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان مختصر عرصے میں امریکی سویا بین درآمد کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہوگیا اور سالانہ 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد امریکی سویا بین درآمد کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی سویا بین کی عالمی منڈی میں نمایاں درآمد کنندہ بن چکا ہے ۔ امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے سی ای او جم سٹر نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون اور شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...