وفاقی ، صوبائی دارالحکومتوں میں سعودی ترکیہ ،پاکستانی پرچموں کی بہار

 وفاقی ، صوبائی دارالحکومتوں میں سعودی  ترکیہ ،پاکستانی پرچموں کی بہار

اسلام آباد،لاہور (دنیا نیوز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کو سجا دیا گیا۔

باہمی دفاعی معاہدے کے سلسلے میں وفاقی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں اور قیادت کی قدآور تصاویر والے بینروں سے سجا دیا گیا۔تمام اہم شاہراہوں اور سرکاری عمارات پر تینوں ممالک کے قومی پرچموں کے رنگوں سے چراغاں کیا گیا۔ یہ مناظر تینوں ممالک کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات کے نتیجے میں ہونے والے مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔اسلا م آباد میں شاہراہ دستور پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچم آویزاں کیے گئے جبکہ اہم مقامات پر خصوصی ایل ای ڈی سکرینز نصب کی گئیں۔ایل ای ڈی سکرینز پر تینوں برادر اسلامی ممالک کے تاریخی برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی عزم کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ تینوں ممالک کے پرچموں سے سجی شاہراہ دستور اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔اس موقع پر ایل ای ڈی سکرینز پر نمایاں پیغامات کے ذریعے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت اور پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کو اجاگر کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...