والدہ کا انتقال ‘ بیرسٹر گوہر سے تعزیت
لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
چودھری پرویزالٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ماں جیسی شفیق ہستی کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ مونس الٰہی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments