ہاشم خان انصاف لیبر ونگ پختونخوا کے صدر، طاہر امین جنرل سیکر ٹری مقرر
مردان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما محمد ہاشم خان مردان خیل کو انصاف لیبر ونگ خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صوبائی وزیر ایڈووکیٹ محمد عارف اور امجد علی باچہ سینئر نائب صدر، سلطان علی خان، حاجی مسلم خان اور دلاور خان آفریدی نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں۔ طاہر امین کو جنرل سیکرٹری، نزاکت علی خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ملک احسان اللہ وزیر کو جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ۔ ارشاد خان لیبر سیکرٹری، لعل والی خان آفریدی ڈپٹی لیبر سیکرٹری، سید عارف اللہ شاہ انفارمیشن سیکرٹری، مفتی نوید علی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر، نور خان آفریدی فنانس سیکرٹری جبکہ نور محمد آکا خیل کو مشیر برائے مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments