پی ٹی اے نے موبائل پیکجز کیلئے نیا پورٹل متعارف کرا دیا
پیکجز ریٹس، انٹرنیٹ ڈیٹا، کال منٹس، ایس ایم ایس بارے معلومات فراہم کی جائینگی
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے )نے ملک بھر کے موبائل صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا پورٹل متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے صارفین مختلف موبائل آپریٹرز کے کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکجز کا ایک ہی پلیٹ فارم پر آسانی سے موازنہ کرسکیں گے ۔پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق نئے پورٹل کو ادارے کی ویب سائٹ کے کنزیومر اویئرنس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے ، اس سہولت کے ذریعے صارفین جاز، زونگ، یوفون اورٹیلی نار پاکستان سمیت مختلف موبائل آپریٹرز کے دستیاب پیکجز کا تقابلی جائزہ لے سکیں گے ۔نئے نظام میں پیکجز کی قیمت، دستیاب انٹرنیٹ ڈیٹا، کال منٹس، ایس ایم ایس اور دیگر سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی، جس سے صارفین کیلئے مختلف کمپنیوں کی پیشکشوں میں فرق سمجھنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔پی ٹی اے کے نئے پورٹل کی ایک اہم خصوصیت پیکجز کی قیمتوں میں وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کی سہولت ہے ۔ صارفین موجودہ قیمتوں کے ساتھ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ کسی مخصوص پیکیج کی قیمت گزشتہ چند ماہ یا برسوں کے دوران کس طرح تبدیل ہوئی۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کو مختلف موبائل آپریٹرز کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے رجحان کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments