بلوچستان :ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) اسپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت مکمل کردی ۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹے کی تاخیر سے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوئی ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزموں نے اسپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سکیورٹی فورسز، فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت مکمل کردی اور گزشتہ صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنے وقت مقررہ سے ایک گھنٹہ 5 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments