پنجاب سے 1لاکھ 40ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس بھجوائے گئے ، ترجمان

پنجاب سے 1لاکھ 40ہزار سے  زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے  واپس بھجوائے گئے ، ترجمان

لاہور (اے پی پی)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی مہم میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

 ملکی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جا رہا ہے اور ضروری دستاویزی عمل مکمل کرنے  کے بعد انہیں ان کے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے ۔ اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 26لاکھ 89ہزار 295 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے جبکہ پنجاب سے 1لاکھ 40ہزار 468غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابل قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...