گرین بس کے ڈرائیور کی حاضر دماغی، پوری بس تھانے پہنچا کر موبائل فون چور گرفتار کروا دیا

گرین بس کے ڈرائیور کی حاضر دماغی، پوری بس تھانے پہنچا کر موبائل فون چور گرفتار کروا دیا

رینالہ خورد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرین بس کے ڈرائیور نے دوران سفر مسافر کا موبائل فون چوری ہونے پر بس لاک کر کے تھانے پہنچا دی،چور کو گرفتار کروا دیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ واقعہ اوکاڑہ کے شہر رینالہ خورد میں پیش آیا جہاں بس میں موبائل فون چوری ہونے پر ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے تمام دروازے لاک کر دئیے اور مسافروں سمیت بس کو تھانہ صدر لے گیا،پولیس کے مطابق مسافروں کی تلاشی لی گئی،اس دوران چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوگیا، ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...