تھانہ غازی آباد،معذورلڑکی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے ابتدائی میڈیکل رپورٹ
لاہور(این این آئی)غازی آباد پولیس سٹیشن میں 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس سے متعلق ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، جس میں لڑکی(ن) کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے جبکہ گرفتار ملزم اے ایس آئی عمران کا بیان بھی سامنے آگیا۔
عمران کے مطابق لڑکی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھیک مانگتی تھی، لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو متعدد بار بھیک مانگنے سے روکا، بھیک مانگنے سے باز نہ آنے پر لڑکی کو ڈرانے کیلئے پولیس سٹیشن لایا تھا،لڑکی کو کچھ دیر پولیس سٹیشن رکھا، بعد ازاں رونے پر والدین کے پاس واپس بھیج دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments