پی ٹی آئی انتشار نہ پھیلائے
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چو دھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کب تک ان کا واحد ایجنڈا رہے گا۔۔۔
پی ٹی آئی سیاست کرے انتشار نہ پھیلائے ،احتجاج سیاسی حق ہے ، لیکن توڑ پھوڑ اور املاک کی تباہی اس کا حصہ نہیں، سڑکیں بند کرنا اور عام شہریوں کو یرغمال بنانا جمہوری حق نہیں ہو سکتا،سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا جواب سڑکوں پر احتجاج کی صورت دینا سیاسی ناکامی کا اعتراف ہے ،انہوں نے کہا کہ احتجاج حق ہے لیکن پاکستان کے امن کو آگ لگانے کی اجازت کسی کو نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments