مشیر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

مشیر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے ہارون اختر خان کی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار کی حیثیت سے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت انہیں وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔

وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہارون اختر خان کی تقرری صدر پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ہارون اختر خان فوری طور پر وزیراعظم کے مشیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور صنعت و پیداوار کا قلمدان بھی ان کے پاس رہے گا۔ہارون اختر خان کا کاروباری کامیابی اور عوامی خدمت کا نمایاں ریکارڈ ہے ۔ وہ دو مرتبہ سینیٹر اور دو مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...