صدرِ مملکت نے پانچ سمریوں بلوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سمریوں اور بلوں کی منظوری دے دی۔
ان میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 کی منظوری شامل ہے ، صدرِ مملکت نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری بھی دی ، صدر نے تنظیمِ اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے انسدادِ بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments