ایل اے 15،ری پولنگ غیرقانونی
اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے واضح برتری حاصل کر لی ، مخالفین سے یہ بات ہضم نہیں ہو رہی، سردار ضیا القمر الیکشن جیت چکے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جب ووٹر نے بتا دیا کہ ہم نے دوبارہ ووٹ نہیں دینا، ری پولنگ کرانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے ، جن9پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی، مخالفین اس کو تسلیم کریں ،انہوں نے کہا کہ ہم ری پولنگ کے خلاف نہیں مگر ری پولنگ وہاں کروائی جائے جہاں ضرورت ہے ۔ الیکشن کمیشن پر لازم ہے کہ ضیا القمر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔پلوشہ خان نے سوال اٹھایا کہ یہ بھی بتایا جائے دوبارہ الیکشن کے وقت اگر عوام نے بائیکاٹ کیا تو آپ کیا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments