بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ ،سماجی بائیکاٹ
مسیحی برادری پر جبری ہندو مذہب اختیار کرنے کیلئے دبا ئو ڈالا جارہا ، رپورٹ
اسلام آباد(خصوصی نیو ز رپورٹر) ہندوتوا کے زیر تسلط بھارت میں اقلیتوں کے لئے زمین مزید تنگ کر دی گئی ،عالمی میڈیا نے انتہاپسند مودی کے دور اقتدار میں اقلیتوں پرجاری مظالم جبر و استبداد کو آشکار کر دیا ،ریاست بہار میں سماجی بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا گیا ،عالمی میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں مسیحی خاندانوں کو ہندو انتہاپسند عناصر کی جانب سے سماجی بائیکاٹ کا سامنا ہے ، بہار میں انتہاپسند ہندو مسیحی برادری پر جبری ہندو مذہب اختیار کرنے کیلئے شدید دبا ڈال رہی ہیں ، مسیحی برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے ،ماہرین کے مطابق بھارت میں مذموم سیاسی عزائم کے لئے نفرت و تقسیم اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پرمظالم بی جے پی کا ہتھکنڈا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments