چاغی:مائننگ کمپنی کے 7ملازم اغوا 3 ایل این جی باؤزرز پر فائرنگ

چاغی:مائننگ کمپنی کے 7ملازم اغوا 3 ایل این جی باؤزرز پر فائرنگ

(نامہ نگار ) ماہیان کور میں نجی مائننگ کمپنی کی مائنز پر آٹھ مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا حملہ ، عملے کے سات افراد اغوا ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی ساتھ لے گئے ۔

 کلی محمد اعظم شہی کے قریب ایل این جی سے بھرے تین باؤزرز کے ٹائروں پر فائرنگ کردی ۔اغوا ہونے والوں میں گلگت کے چار مزدور وجاہت، واجد، شاہد اور صابر جبکہ مقامی تین مزدور ضیاء الدین ، شاہ سلیم اور سعید محمد شامل ہیں ۔ مسلح افراد مائنز پر شام سات بجے تک موجود رہے اور وہاں موجود ایک زمباد گاڑی، ایک فور بائی فور پک اپ، 20 سے زائد سولر پلیٹس، موٹر سائیکل، بستر، کچن کا سامان، سلنڈر، 2500 لٹر ڈیزل، 1500 لٹر پٹرول سمیت دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایل این جی سے بھرے تین باؤزرز کے ٹائروں پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...