عوام کوبااختیاربنانا ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاہے مملکتِ خداداد پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا بدقسمتی سے 79 برس گزرنے کے باوجود ہم بانیانِ پاکستان کے اس خواب کو مکمل طور پر حقیقت میں تبدیل نہیں کر سکے ۔ جب عوام کے ووٹ، سیاسی آزادی اور آئینی حقوق محفوظ نہ ہوں تو آزادی کا حقیقی مقصد ادھورا رہ جاتا ہے ۔ عمران خان آج بھی اسی پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس کا خواب قائداعظم محمد علی جناحؒ نے دیکھا تھا ۔ پاکستان مضبوط تب ہی ہوگا جب اس کے عوام بااختیار ہوں گے اور ریاست آئین و قانون کے مطابق چلے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments