میر رضا کیس کی تفتیشی ٹیم میں مزید 2 افسران شامل، تعداد 9 ہوگئی
کراچی(این این آئی)کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کے ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ٹیم میں مزید 2 افسران کو شامل کرلیا گیا ہے ، جس کے بعد ٹیم کے ارکان کی تعداد 9 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی حنیف خان اور انسپکٹر غلام نبی آفریدی کو میر رضا کیس کی تفتیشی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ انسپکٹر غلام نبی آفریدی کو نئی تفتیشی ٹیم نے شامل کیا، جبکہ ڈی ایس پی حنیف خان کو میر رضا کے اہل خانہ اور وکیل کی سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی حنیف خان جیو فینسنگ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments