خضدار : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

خضدار : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

شور پارود کے پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کے مختلف ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی متعدد زخمی ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا :سکیورٹی ذرائع

کوئٹہ ،اسلام آباد(کرائم رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹردنیانیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شور پارود کے پہاڑوں میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا اور فرار ہونیوالے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ خضدار کے علاقے شور پارود کے پہاڑی سلسلے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد موجود ہیں، جس پر فورسز کے عملے نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر موثر کارروائی کی۔

دہشتگرد تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے میں موجود تھے ، جن کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ آپریشن کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کرتے ہوئے فرار دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اضافی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا اور دہشتگرد عناصر کو انکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...