گوجرانوالہ :نجی گودام سے سرکاری ادویات برآمد، 4 ذمہ داران معطل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گوجرانوالہ کے نجی گودام سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد ہونے کے معاملے پر محکمہ صحت نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 4 ذمہ داران کو معطل کر دیا، جبکہ مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کارروائی کے مطابق گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کی اے پی ڈبلیو ایم او ڈاکٹر شازیہ افضل، فارماسسٹ نگہت سعید، سٹور کیپر محمد اصغر اور وارڈ کلینر داؤد نور کو معطل کیا گیا اور فوری طور پر محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حقائق جانچنے والی کمیٹی کے کنوینر ڈائریکٹر مانیٹرنگ ہونگے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے نمائندے کمیٹی کے ارکان ہونگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments