کوہستان مالیاتی سکینڈل ملزم بینک افسرکی41کروڑ کی پلی بارگین درخواست منظور

کوہستان مالیاتی سکینڈل ملزم بینک افسرکی41کروڑ  کی پلی بارگین درخواست منظور

پشاور(آئی این پی)کوہستان مالیاتی سکینڈل میں نامزد حریق احمد کی پہلی پلی بارگین کے معاملے پر چیئرمین نیب نے ملزم کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین درخواست دی تھی، جسے نیب نے منظور کرلیا۔ ملزم حریق احمد داسو عسکری بینک کے آپریشن منیجر ہیں جبکہ کوہستان سکینڈل میں ملزم کے اکاؤنٹ سے 40 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلی بارگین درخواست جلد احتساب عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...