بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
کراچی(آئی این پی)منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بر یت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پراسیکیوشن نے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
پراسیکیوشن کا موقف ہے کہ انمول عرف پنکی کی بریت سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نہ ملزمہ پر فرد جرم عائد ہوئی اور نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ نقول ملنے کے بعد عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد قانونی چارہ جوئی کو حتمی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے منشیات کے 3 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments