پنکی کو بھی ایوارڈ دے دیتے
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایوا نِ صدر میں تمغوں کا امتیاز سٹور کھل گیا ہے، صحافی صالح ظافر کو سرکاری اعزاز دیا جاسکتاہے تو پنکی کو بھی ایوارڈ دے دیتے۔
فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سرکاری اعزازات کی تقسیم کے معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ انہیں انتہائی معذرت کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صالح ظافر کو ان سے متعلق مبینہ طور پر انتہائی نامناسب خبریں شائع کرنے کے باوجود ایوارڈ دیا جانا ان کے نزدیک انتہائی قابل اعتراض اقدام ہے ۔سابق وفاقی وزیر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سرکاری اعزازات کی تقسیم میں میرٹ اور معیار کو مدنظر رکھا جانا چاہیے ۔فواد نے پنجابی ادب کے لیے سرکاری اعزاز نہ ہونے پر بھی سوال اٹھایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments