نئے صوبوں کا اب تک کوئی پلان نہیں

نئے صوبوں کا اب تک کوئی پلان نہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی پلان نہیں بنا یا گیا، کوئی کہہ رہا ہے 12 صوبے ہوں گے، کوئی 32 اور کوئی 20 کہہ رہا ہے۔

مقتدرہ نے ابھی تک حکومت سے اس معاملے پر کوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی یہ معاملہ ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے ، جو وفاقی وزرا نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں وہ کوئی فارمولا تحریری شکل میں سامنے رکھیں۔ کیا علیم خان نے صوبوں سے متعلق کوئی منصوبہ پیش کیا ہے ؟ صرف بات کرنے سے یا پوڈ کاسٹ کرنے سے تو صوبے نہیں بن سکتے ، کیا کوئی آدمی محض خیالی طور پر یہ کہہ سکتا ہے کہ ملک میں ایسا ہونا چاہیے ؟ مصطفیٰ کمال کا معاملہ تو صرف کراچی کی حد تک ہے ۔وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو9 مئی کی وجہ سے بطور سیاسی جماعت دھرنے کا حق حاصل نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...