بلوچستان کے ضلع دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)صوبہ بلوچستان کے ضلع دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.0ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے تقریبا 100ً کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پی ڈی ایم اے کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments