کراچی سے لاہور آنیوالی عوام ایکسپریس میں سہولیات کا فقدان

کراچی سے لاہور آنیوالی عوام ایکسپریس میں سہولیات کا فقدان

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے انتظامیہ کے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے دعوے، عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر، کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس میں سہولیات کا فقدان۔۔۔

شدید گرمی میں اکانومی کلاس کوچز کے پنکھے اور لائیٹیں بار بار بند، بچوں اور خواتین کے لیے شدید اذیت ،مسافروں کا وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ،ریلوے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کے دعوے زبانی جمع خرچ ٹرینوں کی اکانومی کلاس کوچز میں سہولیات کا فقدان کراچی سے براستہ لاہور پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کے مسافر شدید اذیت میں مبتلا اکانومی کلاس کوچز میں پنکھے اور لائٹس گھنٹوں بند،ٹرین میں خواتین، بچے اور بزرگ افراد پریشان ،مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین میں پینے کے لیے پانی ہے نہ ہی واش رومز میں، پورے سفر میں کبھی پنکھے بند ہوجاتے ہیں تو کبھی لائٹ ،واش رومز سے اٹھنے والی شدید بدبو نے ٹرین میں بیٹھنامحال کردیا ہے ،لاہور سے پشاور کا سفر 8 سے 10 گھنٹے میں طے کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...