میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے 5 مضامین کے امتحان کیلئے نیا پیٹرن متعارف

 میٹرک، انٹرمیڈیٹ  کے 5 مضامین کے امتحان  کیلئے نیا پیٹرن متعارف

اسلام آباد(ماہتاب بشیر)وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 5 بنیادی مضامین کے امتحانات کیلئے نیا اور نظرثانی شدہ امتحانی پیٹرن متعارف کرا دیا جس کے تحت سوالیہ پرچوں میں 50 فیصد کثیرالانتخابی سوالات (MCQs) جبکہ 50 فیصد تشریحی سوالات شامل ہوں گے۔

دنیا کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق نئے امتحانی پیٹرن کا اطلاق ریاضی، حیاتیات، کیمسٹری، فزکس اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین پر ہوگا۔ نئے پیٹرن کی منظوری بورڈ آف گورنرز نے 28 جولائی کو ہونے والے اپنے 124ویں اجلاس میں دی۔ نئے امتحانی پیٹرن کا مرحلہ وار نفاذ ایس ایس سی-I اور ایچ ایس ایس سی-I کی سطح پر 2026 کے دوسرے سالانہ امتحان سے ہوگا، تاہم یہ ان نئے طلبہ کے لیے ہوگا جو انکلوسیو سکیم آف سٹڈیز 2024 کے تحت پہلی مرتبہ امتحان دے رہے ہوں گے ۔ایس ایس سی-II اور ایچ ایس ایس سی-II کے طلبہ کے لیے یہی پیٹرن پہلے سالانہ امتحان 2027 سے نافذ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...