پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 17 اگست تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ تین روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں پیر 17 اگست تک موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی، جبکہ قیمتوں پر دوبارہ نظرثانی 18 اگست کو کی جائے گی۔ ملک میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ تین روز کے دوران کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اس وقت پٹرول 325 روپے 43 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments