طویل عرصے سے قید ملزموں کے مقدمات 2 ماہ میں نمٹانے کا حکم

طویل عرصے سے قید ملزموں کے مقدمات 2 ماہ میں نمٹانے کا حکم

مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کیلئے عدالتی کارروائی کی رفتار بھی تیز کرنیکی ہدایت چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ہدایت پر پنجاب کے 28اضلاع کے سیشن ججز کو مراسلہ جاری

 لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے زیر التوا مقدمات میں قیدیوں کی طویل حراست کا نوٹس لیتے ہوئے تین سال سے زائد عرصے سے زیر حراست زیر سماعت ملزموں کے مقدمات دو ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب نے صوبے کے 28 اضلاع کے سیشن ججز کو مراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تین سال سے زائد عرصے سے زیر حراست زیر سماعت ملزموں کے مقدمات فاسٹ ٹریک بنیادوں پر نمٹائے جائیں اور ایسے تمام مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر فیصلے کیے جائیں۔پنجاب کے تمام سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تین سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ملزموں کے مقدمات نمٹائے جائیں اور اس حوالے سے عملدرآمد رپورٹ بھی جمع کرائی جائے ۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تین سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ملزموں کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عدالتی کارروائی کی رفتار تیز کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...