آزاد کشمیر :مخصوص نشستوں پر 24اگست کو ووٹنگ ، شیڈول جاری

 آزاد کشمیر :مخصوص نشستوں پر  24اگست کو ووٹنگ ، شیڈول جاری

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق مخصوص نشستوں پر پولنگ 24اگست کو ہوگی جبکہ 8نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی 20اگست تک جمع کرائے جاسکیں  گے ۔ ریٹرننگ آفیسر 20اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کرکے اہل قرار پانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے ،کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21اگست کو دائر کی جاسکیں گی، جبکہ الیکشن کمیشن دائر اپیلوں پر 22اگست کو سماعت کرکے فیصلے کرے گا، 23اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جس کے بعد 24اگست کو پولنگ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...