سندھ سے کوئی مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی:عظمیٰ

سندھ سے کوئی مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی:عظمیٰ

جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب کی کرپشن ہو، وہ ہم سے سوال کرینگے ؟ جو تھر میں بچوں کو پانی نہیں دے پاتے ، انہیں پنجاب میں صاف پانی کا درد اٹھ رہا کرپشن کے ثبوت نہ دینے والوں کو عدالت لے جایا جاسکتا ہے :وزیراطلاعات کا بیان

اہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی کو سندھ سے کوئی مخالفت نہیں، اگر کسی کو کارکردگی طعنے کی طرح لگتی ہے تو کارکردگی پر بات تو ہوگی، بغیر کسی ثبوت کے کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو عدالتوں میں بھی لے جایا جا سکتا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب روپے کی  کرپشن ہوجاتی ہے ، وہ ہم سے سوال کریں گے ؟ جن کی اپنی سندھ حکومت میں الیکٹرک پنکھوں سے لے کر پورے پورے امتحانی سینٹر بک جاتے ہیں، وہ ہم سے سوال کریں گے ؟ جن کے یہاں ‘‘ششٹم’’ کا مطلب کیا ہوتا ہے ، وہ ہم سے سوال کریں گے ؟عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سکینڈل سندھ میں ہوتے ہیں، پنجاب میں نہیں۔

پنجاب میں کوئی بے ضابطگی ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم خود سامنے لاتی ہے ، لوگوں کو بچاتے نہیں ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، آج بھی مریم نواز نے مسلسل پانچویں میٹنگ کی ہے ۔ پنجاب میں دور دراز علاقوں کے لوگوں کو گھر گھر ہزاروں لٹر مفت پانی کی بوتلیں پہنچائی جارہی ہیں۔ جو تھر میں بچوں کو صاف پانی نہیں دے پاتے ، جہاں انسان اور جانور اکٹھے پانی پیتے ہیں، انہیں پنجاب میں صاف پانی کا درد اٹھ رہا ہے ، ویسے کیا کمال لوگ ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...