نجکاری کمیٹی کا اجلاس، 3 ڈسکوز کی تنظیم نو کی منظوری
آئیسکو ،گیپکو ،فیسکوکے اثاثے پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقلی کا فیصلہ بھی شامل
اسلام آباد (اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے بیچ-1 کی ڈسکوز (گیپکو، فیسکو اور آئیسکو) کے لیے تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دے دی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے میں ڈسکوز کے اراضی اثاثوں کو حکومتی ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ کمپنی کو بطور ہولڈنگ کمپنی منتقل کرنا بھی شامل ہے۔ نائب وزیراعظم نے منصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا نجکاری کا اقدام ڈسکوز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور نقصانات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ منصوبہ سکیم آف ارینجمنٹ (ایس او اے ) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا جسے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے پاس جمع کرایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments