لانگ مارچ، اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ جائینگے : سہیل آفریدی

لانگ مارچ، اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ جائینگے : سہیل آفریدی

عمران خان سے متعلق 3ججز کے فیصلے کو حکومت نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 تاریخ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا، اب 20 نہیں 40 لاکھ لوگ لیکر جائیں گے۔ ہنگو میں سٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق تین ججز کے فیصلے کو حکومت اور انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے خلاف عدالت، ایف آئی اے یا کوئی اور ادارہ حکم دیتا ہے تو ایک گھنٹے میں اس پر عملدرآمد ہو جاتا ہے، پندرہ منٹ میں پولیس پہنچ جاتی ہے، عمران خان کے علاج کیلئے عدالتوں نے دو دنوں کا وقت دیا مگر جو خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں انہوں نے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالتیں ان ’’ان ٹچ ایبل‘‘کو کٹہرے میں نہیں لا سکتیں تو انہیں مظلوموں کو بھی سزا سنانے کا کوئی حق نہیں، اگر ظالموں اور طاقتوروں کو سزائیں نہیں سنائی جا سکتیں تو عدلیہ سے گزارش ہے کہ جن کمزور لوگوں کو قید کیا ہے انہیں بھی آزاد کر دیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ملک میں کمزور کیلئے ایک قانون ہو اور طاقتور کیلئے دوسرا قانون ہو۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی کی جو جدوجہد شروع کی ہے اسکا مقصد کمزور اور طاقتور کیلئے ایک قانون ہے ، عدالتوں کو سوچنا ہوگا کہ یہ ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...