معروف شاعر و ماہر تعلیم اصغر اسد جعفری انتقال کرگئے
لاہور(اے پی پی)معروف شاعر، ادیب اور ماہرِ تعلیم اصغر اسد جعفری طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، وہ 91 برس کے تھے۔ اصغر اسد جعفری 1935 میں دریا خان میں پیدا ہوئے اور اپنی علمی، ادبی و تعلیمی خدمات پر ملک بھر میں قدر و منزلت رکھتے تھے۔
انہوں نے شعبہ تعلیم میں طویل خدمات انجام دیں۔ 1961 میں میونسپل کمیٹی ہائی سکول بھکر کے ہیڈماسٹر مقرر ہوئے اور 1985 تک خدمات انجام دیں، بعدازاں ڈی ای او بھکر فائز رہے ۔وہ معروف شاعر اور طنز نگار ہونے کیساتھ ساتھ لالی وڈ کیلئے گیت بھی لکھتے رہے ۔ انکی سنجیدہ اور مزاحیہ شاعری کی متعدد کتابیں شائع ہوئیں۔ مزاحیہ نظم "مغل کی کار"بھی انکے منفرد شعری اسلوب کی عکاس ہے ۔معروف گلوکارہ و شاعرہ قندیل جعفری، نعمانہ جعفری اور سفارتکار شکیل جعفری انکی اولاد ہیں۔ اصغراسد جعفری کی نمازِ جنازہ اور تدفین لاہور میں ہوگی۔انکے انتقال پر ادبی، تعلیمی اور سماجی حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے علمی و ادبی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments