پراسیکیوشن کے اعتراضات،پنکی کیخلاف 3 مقدمات کے عبوری چالان پولیس کو واپس

پراسیکیوشن کے اعتراضات،پنکی کیخلاف  3 مقدمات کے عبوری چالان پولیس کو واپس

کراچی(سٹاف رپورٹر)ملزمہ انمول عرف پنکی کیخلاف 2021 میں درخشاں تھانے میں درج منشیات کے 3 مقدمات کے عبوری چالان پر پراسیکیوشن نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے پولیس کو چالان واپس کردیا۔

پولیس نے تینوں مقدمات کے عبوری چالان پراسیکیوشن کو جمع کرائے تھے ، تاہم ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عارف سیتائی نے اعتراضات کے ساتھ چالان واپس کرتے ہوئے پولیس کو اعتراضات دور کرکے دوبارہ چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق عبوری چالان میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے اشتہاری ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا، جبکہ چالان میں ان ملزمان کی تفصیلات بھی شامل نہیں کی گئیں جو مقدمات میں بری ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے پولیس کو تمام اعتراضات دور کرکے تینوں مقدمات کے عبوری چالان دوبارہ پراسیکیوشن کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...