بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرینگے
اسلام آباد(دنیا نیوز)سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، دعاگو ہوں اللہ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے ، سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن انسانیت کا معاملہ ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘بات نکلے گی’’ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہسپتال کے باہر سکیورٹی کے معاملات میں رخنہ ڈالا گیا، کارکنوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے، حکومت نے جو اقدام کیا اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments