موجودہ نظام ملک کو خراب کررہا

موجودہ نظام ملک کو خراب کررہا

کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام پورے ملک کو خراب کررہا ہے، کراچی کو اس کی آبادی اور آمدنی کے تناسب سے وسائل نہیں مل رہے، اب 28 ویں آئینی ترمیم کا وقت آگیا ہے۔

نئے صوبوں کے بجائے صوبوں کے اندر بہتر انتظامی نظام کی ضرورت ہے، یہ سندھی یا مہاجر کا نہیں بلکہ بہتر حکمرانی اور انتظامی کارکردگی کا مسئلہ ہے۔ آباد ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی حقیقی آبادی 3 کروڑ سے زائد ہے ، مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کی جاتی رہی۔ وفاق میں آواز اٹھانے پر 73 لاکھ لاپتا افراد کا ریکارڈ درست کرکے کراچی کی آبادی 2 کروڑ سے تجاوز کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2010 کے ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں ڈسٹرکٹ ٹیکس شامل کرکے کراچی کا حق ہڑپ کرلیا گیا۔ شہر کو سالانہ 238 ارب روپے ملنے چاہئیں، مگر یہ رقم کراچی پر خرچ نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...