جناح انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا

 جناح انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمدللہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام کا آغاز کر دیا۔

جناح کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہوگا،لاہور کی آبادی کے لحاظ سے پی آئی سی کی کپیسٹی تیزی سے کم ہو رہی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم ترین عرصے میں جناح کارڈیالوجی ہسپتال قائم کیا ۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جلد مریم نواز پاکستان کے سب سے بڑے نواز شریف کینسر ہسپتال کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہیں ،یہ ہسپتال 1000 بیڈ پر مشتمل ہوگا،کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا بھی تقریبا مکمل ہو چکا ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پاکستان بھر سے آئے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ،ان کی دو سالہ محنت اب رنگ لا رہی ہیں،پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں، پنجاب بڑا بھائی ہے اور خلوص نیت سے تمام صوبوں کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...