16سال سے کم عمر بچوں کا سوشل میڈیا استعمال ریگولیٹ کرنے کیلئے درخواست دائر

16سال سے کم عمر بچوں کا  سوشل میڈیا استعمال ریگولیٹ کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16سال سے کم عمر بچوں کا سوشل میڈیا استعمال ریگولیٹ کرنے اور قانون سازی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیلئے عمر کی مؤثر تصدیق کا نظام بنانے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلینگ، آن لائن ہراسگی اور نقصان دہ مواد سے محفوظ رکھنے کیلئے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جائے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی ذمہ داریاں عائد کی جائیں۔ وزارتِ آئی ٹی، وزارتِ اطلاعات، وزارتِ داخلہ، وزارتِ قانون، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدا لت نے دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض آمنہ سعید کی رہائی کا حکم دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...