لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں آج بارش، اربن فلڈنگ کا اندیشہ
برساتی ندی نالوں میں طغیانی،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ
لاہور ،اسلام آباد(اے پی پی)محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، مردان ، گوجرانوالہ،گجرات اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے ،اس دوران مختلف علاقوں کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج اتوار کوپنجاب، اسلام آباد، کشمیر،شمال مشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، پنجاب میں سب سے زیادہ سیالکوٹ میں87 ملی میٹر، مری اور نارووال میں 53، راولپنڈی 21 ، گجرات 24، گوجرانوالہ 3 ، کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 41، سٹی 24)، کوٹلی 1، خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 14، سیدو شریف ، گلگت بلتستان ضلع سکردو 5اور استور میں2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی ،دالبندین میں 46 ،سبی اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments