پنجاب:سی ٹی ڈی کی کارروائیاں 18مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 18 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، فیصل آباد، بھکر، ساہیوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ اور سرگودھا میں 117 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز)کیے گئے اور اس دوران مبینہ دہشتگرد حسن عباس، حنیف، سمیع اللہ، حسنین، عطا، شہزاد اور بلال سمیت 18 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، 8 ڈیٹونیٹرز، 5 فٹ پرائما کارڈ، 13 فٹ حفاظتی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ رواں ہفتے پنجاب بھر میں 3 ہزار 357 کومبنگ آپریشنز کئے گئے اور274 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار 433 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments