پاور آف اٹارنی پر عمران خان کے دستخط کیلئے وکیل کا جیل حکام کو خط

پاور آف اٹارنی پر عمران خان کے  دستخط کیلئے وکیل کا جیل حکام کو خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے پاور آف اٹارنی پر اپنے مؤکل سے دستخط کروانے کے لئے اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھ دیا۔

 وکیل خالد یوسف نے عمران خان کے میڈیکل پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کے معاملے پر اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا جس میں سپرنٹنڈنٹ سے 24 گھنٹے میں پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانے کا مطالبہ کیا۔عمران خان کے وکیل نے 3 پاور آف اٹارنی بذریعہ کورئیرز جیل حکام کو بھجوا دیں جبکہ خط کی نقل آئی جی جیل خانہ جات اور ایس پی صدر راولپنڈی کو بھی ارسال کر دی۔خط میں وکیل نے لکھا کہ 20 اگست 2026 کو 3 پاور آف اٹارنی لے کر اڈیالہ گیا جہاں گیٹ نمبر 5 پر نام درج کیا گیا، پاور آف اٹارنی عمران خان کے سامنے پیش نہیں کی گئی، بیان حلفی سپریم کورٹ میں بھی جمع کروایا جبکہ نقل بھی خط سے منسک کر دی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ پاور آف اٹارنی پر دستخط نہ کروانے سے عمران خان کے قانونی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، پاور آف اٹارنی کی تکمیل میں تاخیر سابق وزیر اعظم کے حق رسائیِ انصاف میں رکاوٹ ہے ، یہ واپس نہ ملنے کی صورت میں معاملہ متعلقہ حکام اور عدالت کے سامنے رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...