گریڈ19کے 13افسران کی سینئر مینجمنٹ کورس میں نامزدگی موخر

گریڈ19کے 13افسران کی سینئر مینجمنٹ کورس میں نامزدگی موخر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیت گریڈ 19کے 13 افسران کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) میں جاری 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں نامزدگی موخر کر دی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مذکورہ افسران کی اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں 20 جولائی سے 6 نومبر 2026 تک ہونے والی تربیت موخر کی گئی ۔ ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے چار ، پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے پانچ ، سیکرٹریٹ گروپ، ایف بی آر اور ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے افسران شامل ہیں۔ پی اے ایس افسران میں کے پی محکمہ صحت کے صوبائی کوآرڈی نیٹر شفیع اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے لاہور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی پنجاب عاصم رضا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسان رضا شامل ہیں۔

پی ایس پی افسران میں ڈی پی او اوکاڑہ اسد اعجاز، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان صادق حسین، ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کھوکھر، ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی طارق الٰہی مستوئی شامل ہیں۔ دیگر افسران میں وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری سید عبدالمنان، ایف بی آر کے نوید عباس میمن اور ڈائریکٹر خیال محمد جبکہ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلبطین رضا شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...