ترکیہ، اٹلی،کویت ،سعودیہ سے ڈی پورٹ 10افرادکیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد(دنیا رپورٹ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی)نے 22 اگست 2026 کو مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہو کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے 10 افراد کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 6افراد ترکیہ سے ڈی پورٹ کیے گئے جن پر یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش کا الزام ہے ، جبکہ اٹلی، کویت اور سعودی عرب سے آنے والے باقی افراد پر غیر قانونی داخلے ، اوور سٹے اور بھیک مانگنے سمیت دیگر الزامات عائد ہیں۔ تمام ملزمان کے پاسپورٹ، سفری دستاویزات اور موبائل فونز تحقیقات کے لیے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments