بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک بنگلہ دیش تعلقات اور نظام انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال ہوا۔

 اعلامیہ کے مطابق پاک بنگلہ دیش تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق ہوا،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شعبہ قانون میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون کی پیشکش کی۔ بنگلہ دیشی ججز کی تربیت پر ہائی کمشنر نے پاکستان سے اظہار تشکرکیا،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے وزارتِ قانون و انصاف کے ثالثی و مصالحتی پروگرامز کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...