بانی پی ٹی آئی کی صحت پر مخالفین افسردہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برا ئے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس دن سے صحت مند ہوئے ، کسی نے شکر ادا نہیں کیا، سب افسردہ اور غصے میں ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت سے بدلہ لینا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ علاج کے لیے کہا گیا ہے اور علاج بیمار کا ہوتا ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سفارت کاری عروج پر ہے ، 78 سال میں سفارتی محاذ پر پاکستان کا ایسا عروج کبھی نہیں دیکھا۔ اس کا کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فیلڈ مارشل کو کامیاب کرے ، ان کے دورے کی کامیابی دنیا کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی۔ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے اور پوری دنیا نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے ۔ اگر کوئی شخص بیمار نہ ہو اور زبردستی اپنی مرضی کے ہسپتال میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کرے تو اس کے پیچھے یہی ہوسکتا ہے کہ بیماری کا بہانہ بنا کر این آر او لیا جائے ۔ نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل، یہ سب کہانیاں ہیں جو صرف تحریک انصاف بنا رہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کے معاملات کے ماہر اور سینئر سیاستدان ہیں۔ اچھی بات ہے کہ وہ تحریک انصاف کو حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا طریقہ سکھائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments