پنجاب میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30روز کی توسیع
لاہور (اے پی پی)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ ہالز اور مارکیز کے اندر منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈرون کے محفوظ استعمال کیلئے ضلعی سطح پر سیف ڈرون یوزیج کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ضلعی سیف ڈرون یوزیج کمیٹی دے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments